QR codeQR code

شیخ منصور حسینی

قرآن کریم انسانوں کو تبادلہ خیال کی دعوت دیتا ہے

3 Oct 2023 گھنٹہ 19:55

شیعوں اور سنیوں کے درمیان ہر چند علمی اختلاف پایا جاتا ہے مگر اس اختلاف کا مطلب دشمنی ہر گز نہیں ہے ۔ اس لئے مسلمانوں کو ایک دوسرے کی توہین نہیں کرنی چاہئے کیونکہ مقدسات کی توہین ہر ایک کے لئے سرخ لکیر (ریڈ لائن) ہوتی ہے۔


تقریب نیوز کے مطابق صوبہ فارس کے شہر گلہ دار کے اہل سنت امام جمعہ شیخ منصور حسینی نے ۳۷ ویں وحدت کانفرنس کے دوسرے اپنے خطاب میں کہا کہ وحدت کے لئے ہمیں احترام مقابل اور اخلاق اسلامی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرآن کریم نے ہمیں تبادلہ خیال  اور گفتگو کی دعوت دی ہے تاکہ رواداری  اور ہم آہنگی پیدا ہو۔

حسینی صاحب کا کہنا تھا کہ شیعوں اور سنیوں کے درمیان ہر چند علمی اختلاف پایا جاتا ہے مگر اس اختلاف کا مطلب دشمنی ہر گز نہیں ہے ۔ اس لئے مسلمانوں کو ایک دوسرے کی توہین نہیں کرنی چاہئے کیونکہ مقدسات کی توہین ہر ایک کے لئے سرخ لکیر (ریڈ لائن) ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف کا مطلب مخالفت نہیں ہوتی اختلاف نظر، رنگ و نسل کا اختلاف اور زبان وغیرہ کا اختلاف یہ تو فطری چیزیں ہیں کیونکہ خدا نے بھی نہیں چاہا کہ انسان ایک دوسرے کی مثل  و مانند ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علاقہ میں شیعہ اور سنی باہم متحد ہیں اور ایک دوسرے کے غموں اور خوشیوں میں باہم شریک ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مولوی بھی کوئی ایسی بات کرتاہے جو اتحاد کے خلاف ہو  اور دشمن  کے فائدہ میں ہو تو ہم سب مسلمان امین اور جواب گو ہیں ہمیں اس کا  تفرقہ کا راستہ روکنا چاہئے۔
 
 
 
 
 


خبر کا کوڈ: 609765

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/609765/قرا-ن-کریم-انسانوں-کو-تبادلہ-خیال-کی-دعوت-دیتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com