QR codeQR code

شیخ محمد منتقی مباکی

مسلمانوں کو اپنے مشترکات کی بنیاد پر وحدت اختیار کرنی چاہئے

3 Oct 2023 گھنٹہ 20:28

شیخ محمد منتقی مباکی جو شہر طوبیٰ سینیگال کے خلیفہ طریقت ہیں نے ۳۷ ویں وحدت اسلامی کانفرنس کے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے قرآن میں وحدت کے موضوع پر موجود آیات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ مسلمان معاشروں کو آج وحدت کی اشد ضرورت ہے


تقریب نیوز کے مطابق شیخ محمد منتقی مباکی جو شہر طوبیٰ سینیگال کے خلیفہ طریقت ہیں نے ۳۷ ویں وحدت اسلامی کانفرنس کے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے قرآن میں وحدت کے موضوع پر موجود آیات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ مسلمان معاشروں کو آج وحدت کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ طریق مریدیہ کے موسس احمد بامبا نے ہمیشہ مسلمانوں کی وحدت پر زور دیا ہے اور اس بات کا اظہار انہوں نے دنیا کے مختلف مقامات پر کیاہے۔

انہوں نے وحدت کانفرنس کے اس سال کے موضوع کو بہت سراہا اور مسلمانوں کو مشترک قدروں پر جمع ہوجانے اور اتحاد کی تاکید  کرتے ہوئے اس موضوع پر اشعار پیش کئے۔

آخر میں انہوں نے اسلامی ممالک کے مختلف حادثوں جیسے زلزلہ اور سیلاب وغیرہ پر اظہات افسوس کیا اور مسلمانوں کو تمام بلاوں سے محفوظ رہنے کی دعا دی
 
 


خبر کا کوڈ: 609772

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/609772/مسلمانوں-کو-اپنے-مشترکات-کی-بنیاد-پر-وحدت-اختیار-کرنی-چاہئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com