QR codeQR code

جہاد اسلامی فلسطین طوفان الاقصی جنگی آپریشن کا ساتھ دینے کا علان

7 Oct 2023 گھنٹہ 13:16

 سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے سپاہی بھی   صیہونیوں کے خلاف اس  جنگ میں شریک ہیں اور اپنے حماس کے بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کامیابی تک جنگ کریں گے۔   


جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے  طوفان الاقصی جنگی آپریشن میں  حماس کے سپاہیوں کے شانہ بہ شانہ جنگ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 غاصب صیہونیوں کے خلاف حماس کے القسام بریگیڈ کا وسیع آپریشن شروع ہونے کے بعد جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ سرایا القدس بھی میدان میں آگئي ہے۔

 سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے سپاہی بھی   صیہونیوں کے خلاف اس  جنگ میں شریک ہیں اور اپنے حماس کے بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کامیابی تک جنگ کریں گے۔   

 مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مقدسات اور مسلمان فلسطینی عوام کے خلاف  غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ  جاری رہنے کے بعد فلسطینی مجاہدین نے سنیچر کی صبح سے صیہونیوں کے خلاف ہمہ گیر، زمینی، سمندری اور فضائی جنگ شروع کردی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے  ابتدائي بیس منٹ میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے مراکز پر پانچ ہزار راکٹ داغے اور استقامتی محاذ کے ڈرون طیاروں نے بھی کئی صیہونی ٹھکانوں پر حملے کئے۔

 اس کے ساتھ ہی استقامتی محاذ کے کئی جانبازسپاہی پیرا گلائڈر کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں اتر گئے ۔

 اب تک  متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔  


خبر کا کوڈ: 610095

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/610095/جہاد-اسلامی-فلسطین-طوفان-الاقصی-جنگی-آپریشن-کا-ساتھ-دینے-علان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com