یمنی انقلاب اور انصار اللہ تحریک کے روحانی پیشوا سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے آج منگل کی سہ پہر اس بات پر تاکید کی کہ مغرب اور امریکہ صیہونی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے قبضے کو جاری رکھ سکے۔
مغرب حقوق اور آزادی کے میدان میں جو القابات اٹھاتا ہے فلسطینی قوم کے حوالے سے ان کی کوئی قدر اور اعتبار نہیں ہے۔ کیونکہ مغربی ممالک صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینی خواتین اور بچوں کے قتل کی اجازت دیتے ہیں۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مغرب نے صیہونی حکومت کو فلسطینی قوم کے خلاف ہر قسم کے جرائم کی اجازت دے رکھی ہے، واضح کیا: مغرب چاہتا ہے کہ صیہونی دشمن عرب ممالک کے درمیان ان کا سنگین بنے تاکہ وہ پوری ملت اسلامیہ کو نشانہ بنا سکے۔
اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونیوں کے جرائم نے ثابت کر دیا ہے کہ مغرب کے رہنما بھی ظالم مجرم ہیں جو کسی چیز پر یقین نہیں رکھتے، انصار اللہ کے رہنما نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب یہ سمجھتا ہے کہ انسانی معاشرہ اتنا احمق ہے کہ ان لوگوں کے فریب دہ القابات کو قبول کرے۔
عبدالملک بدر الدین الحوثی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پچھلے ستر سالوں کے دوران انسانی حقوق اور امن کے دعویدار اداروں نے فلسطینی قوم کی کوئی مدد نہیں کی ہے، انہوں نے کہا: سلامتی کونسل کے رجحانات اور اس کی قراردادوں سے فلسطین کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی ان کی خواتین اور بچوں کی حمایت کی گئی ہے۔ .