QR codeQR code

صیہونی دشمن پیشقدمی پر قادر نہیں ہے

9 Nov 2023 گھنٹہ 12:35

اسامہ حمدان نے بتایا کہ صیہونی دشمن اور  اس کے حکام اپنی فوج کے جو نقصانات بتاتے ہیں ، اس کو پہنچنے والے نقصانات اس سے کئ گنا زیادہ اور اتنے سنگین ہیں اور دردناک ہیں جن کا اس نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔


اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بتایا ہے کہ صیہونی دشمن کو پہنچنے والے نقصانات اس بہت زیادہ ہیں جو اس نے اعلان کئے ہیں۔

 بیروت میں حماس کے نمائندے اسامہ حمدان نے پیر کو ایک گفتگو میں کہا ہے کہ آج غزہ میں صیہونی فوج کا ایک کرنل ہلاک ہوا ہے۔  

اسامہ حمدان نے بتایا کہ صیہونی دشمن اور  اس کے حکام اپنی فوج کے جو نقصانات بتاتے ہیں ، اس کو پہنچنے والے نقصانات اس سے کئ گنا زیادہ اور اتنے سنگین ہیں اور دردناک ہیں جن کا اس نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔

 انھوں نے کہا کہ صیہونی دشمن پیشقدمی پر قادر نہیں ہے اور اب بھی وہیں ہے جہاں شروع میں تھا۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ استقامتی محاذ کے جوان فلسطینی قوم کا دفاع کررہے ہیں اور اس راہ میں اپنی جان بھی فدا کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ استقامتی محاذ کے سپاہیوں کو اس بات کا یقین ہے کہ وہ دشمن کو شکست دیں گے ۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ امریکا اور یورپ کو  غزہ کے مستقبل کے بارے  میں سوچنا بند کردینا چاہئے کیونکہ روئے زمین پر کوئی طاقت ایسی نہیں ہے جو فلسطینی قوم پر اپنی سرپرستی مسلط کرسکے۔

حماس کے نمائندے نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور صحت کی عالمی تنظیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کے اسپتالوں کو ایندھن فراہم کریں اور غاصب صیہونی حکومت کے دعوؤں کے جھوٹ کا یقین حاصل کرنے کے لئے   اسپتالوں نیز علاج معالجے کے مراکز کا معائنہ کریں۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ صیہونی حکومت کو گرین سگنل دینے  کی وجہ سے اس کے سبھی جرائم اور  قتل عام کا ذمہ دار امریکا ہے۔

یاد رہے کہ غاصب  صیہونی حکومت طوفان الاقصی آپریشن میں اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ فلسطینی کے نہتے عوام سے لے رہی ہے اور غزہ پر بے رحمانہ حملے، بے گناہ عوام ، عورتوں اور بچوں کا قتل عام امریکا اور چند یورپی حکومتوں کی حمایت سے کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 614081

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/614081/صیہونی-دشمن-پیشقدمی-پر-قادر-نہیں-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com