QR codeQR code

غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہورہا ہے

9 Nov 2023 گھنٹہ 18:59

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں کی تازہ ترین تعداد 4,237 بتائی ہے۔


صیہونی حکومت جو فلسطینی مزاحمت کے خلاف جنگ میں ناکام ہوئی ہے اور اسے بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، غزہ میں اپنے جرائم کو جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں سرفہرست فلسطینی بچوں کا قتل ہے۔ اقوام متحدہ سے منسلک پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) کے اعدادوشمار کے مطابق ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہورہا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں کی تازہ ترین تعداد 4,237 بتائی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حملوں کے وقت اکثر بچے حملوں سوتے تھے جو اب ابدی نیند میں آرام کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے اپنے ایک پیغام میں اعلان کیا ہے کہ  صیہونی فوج کے حالیہ حملوں میں غزہ میں ہر 10 منٹ میں اوسطاً ایک بچہ ہلاک اور 2 زخمی ہورہے ہیں۔

اس سے قبل یونیسیف، اقوام متحدہ کے ہاؤسنگ فنڈ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یو این آر ڈبلیو اے نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں ٪ 67 بچے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10,328 ہو گئی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران 25,956 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 614119

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/614119/غزہ-میں-ہر-10-منٹ-ایک-بچہ-شہید-ہورہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com