QR codeQR code

صیہونی حکومت کے حملوں میں تین ہزار سے زائد طلبہ شہید ہو چکے ہیں

14 Nov 2023 گھنٹہ 15:15

فلسطین کے ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ 3141 طلبہ غزہ اور غرب اردن میں شہید ہو چکے ہيں جبکہ 130 ٹیچر اور تعلیمی شعبے سے جڑے لوگوں کی بھی ان حملوں میں شہادت ہوئي ہے۔


 ذرائع ابلاغ نے ان فلسطینی طلبہ اور ٹیچروں کے اعداد شمار جاری کئے ہيں جو گزشتہ اکتوبر سے لے کر اب تک صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہوئے ہيں اور ان اعداد و شمار کے مطابق اب تک تین ہزار سے زائد طلبہ شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطین کے ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ 3141 طلبہ غزہ اور غرب اردن میں شہید ہو چکے ہيں جبکہ 130 ٹیچر اور تعلیمی شعبے سے جڑے لوگوں کی بھی ان حملوں میں شہادت ہوئي ہے۔

رپورٹ کے مطابق4863 طلبہ ان حملوں میں زخمی ہوئے ہیں جن میں 4623 غزہ میں اور 250 طلبہ غرب اردن کے ہیں۔

صیہونی حکومت نے اسی طرح 67 طالب علموں کو گرفتار بھی کیا ہے جو سب کے سب غرب اردن کے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں 45 اسکول پوری طرح سے تباہ ہو چکے ہيں جبکہ اقوام متحدہ سے وابستہ 50 اسکولوں پر صیہونی حکومت حملے کر رہی ہے۔

اسی طرح رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ حملوں کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ میں تمام اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے 6 لاکھ 8 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں۔

غزہ میں اقوام متحدہ سے وابستہ 145 عمارتوں اور 45 سرکاری اسکولوں کو بے گھر لوگوں کے ٹھکانے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

7 اکتوبر سے غزہ پر جاری صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک شہیدوں کی تعداد 11240 ہو گئی ہے جن میں سے 4630 بچے اور 3130 عورتیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 614637

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/614637/صیہونی-حکومت-کے-حملوں-میں-تین-ہزار-سے-زائد-طلبہ-شہید-ہو-چکے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com