QR codeQR code

یمن افواج کسی بھی جنگی مشن کو انجام دینے کے لیے تیار ہیں

20 Nov 2023 گھنٹہ 19:21

یمن کے ساحلی دفاعی بریگیڈ کے کمانڈر نے کہا: ہم یمن کے علاقائی پانیوں یا اس کے جزائر میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔


بحیرہ احمر میں صہیونی بحری جہاز کو قبضے میں لینے اور اس کی یمن منتقلی کے بعد ملک کی مسلح افواج کے ساحلی دفاعی بریگیڈ کے کمانڈر نے کسی بھی ممکنہ پیش رفت سے نمٹنے کے لیے یمنی فوج کی تیاری پر تاکید کی۔

 میجر جنرل محمد علی القادری نے تاکید کی: ہماری افواج کسی بھی جنگی مشن کو انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

یمن کے ساحلی دفاعی بریگیڈ کے کمانڈر نے کہا: ہم یمن کے علاقائی پانیوں یا اس کے جزائر میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔

القادری نے یہ بھی تاکید کی: ہمارے پاس کسی بھی پیشرفت سے نمٹنے کے لیے مناسب اور ضروری ہتھیار اور میزائل موجود ہیں۔

کل (اتوار) معتبر ذرائع نے المیادین کو اعلان کیا کہ یمنی بحریہ نے بحیرہ احمر میں ایک صہیونی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا اور 52 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

یمنی فوج کے فوجی ترجمان یحیی الساری نے تصدیق کی ہے کہ یہ جہاز صہیونی جہاز تھا اور اسے یمن کی ایک بندرگاہ پر منتقل کیا گیا تھا۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے بھی تاکید کی: اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لینے پر صہیونی دشمن کے ردعمل سے ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔

انصار اللہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں قابض قدس حکومت کی فوجی کارروائی کے جواب میں وہ دستیاب کسی بھی اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنائے گی۔


خبر کا کوڈ: 615363

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/615363/یمن-افواج-کسی-بھی-جنگی-مشن-کو-انجام-دینے-کے-لیے-تیار-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com