QR codeQR code

طوفان الاقصی کے اسرائیلی مرکزی بینک نے معاشی نقصانات کے بارے میں اعداد و شمار جاری کردیئے

29 Nov 2023 گھنٹہ 17:41

اسرائیلی مرکزی بینک نے اپنے بیان میں طوفان الاقصی کے بعد غزہ کے خلاف ہونے والی جنگ میں صہیونی معیشت کو ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردئے ہیں۔


صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

اسرائیلی مرکزی بینک نے اپنے بیان میں طوفان الاقصی کے بعد غزہ کے خلاف ہونے والی جنگ میں صہیونی معیشت کو ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردئے ہیں۔

بینک کے مطابق غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی معیشت کو مجموعی طور پر 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جوکہ اسرائیلی کرنسی شِکل کے مطابق 198 ارب بنتے ہیں۔

بینک نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ نقصانات میں براہ ہونے والے خسارے، قرضہ جات، ٹیکس میں کمی اور دفاعی اخراجات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد اسرائیلی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لئے امریکہ نے ہنگامی بنیادوں پر بجٹ پاس کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 616414

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/616414/طوفان-الاقصی-کے-اسرائیلی-مرکزی-بینک-نے-معاشی-نقصانات-بارے-میں-اعداد-شمار-جاری-کردیئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com