QR codeQR code

5 لاکھ افراد صہیونی اسرائیل سے واپس اپنے آبائی وطن چلے گئے

8 Dec 2023 گھنٹہ 19:28

الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کی وجہ سے اسرائیل کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ 


عبرانی اخبار کے مطابق طوفان الاقصی شروع ہونے کے بعد سے اب تک 5 لاکھ افراد صہیونی اسرائیل سے واپس اپنے آبائی وطن چلے گئے ہیں۔

الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کی وجہ سے اسرائیل کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ 

صہیونی اخبار اسرائیل ٹائمز کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد مقبوضہ علاقوں سے بڑی تعداد میں صہیونی اپنے آبائی ممالک کی طرف واپس جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی ادارہ برائے مہاجرت کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی شروع ہونے کے بعد اسرائیل سے باہر جانے والوں کی تعداد 9 لاکھ 70 ہزار ہے۔

اسرائیل ٹائمز نے لکھا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں 3 لاکھ جبکہ نومبر میں 1لاکھ 94 ہزار صہیونی اسرائیل میں داخل ہوگئے ہیں۔ اگر اسرائیل آنے اور واپس جانے والوں کی تعداد کا تناسب نکالیں تو 5 لاکھ صہیونی اسرائیل سے چلے گئے ہیں۔

اخبار کے مطابق ان اعداد وشمار میں بیرونی مزدور، پناہ گزین اور سفارت کار شامل نہیں ہیں اگر ان کو بھی شامل کیا جائے تو اسرائیل چھوڑنے والوں کی تعداد بہت بڑھ جائے گی۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 617390

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/617390/5-لاکھ-افراد-صہیونی-اسرائیل-سے-واپس-اپنے-آبائی-وطن-چلے-گئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com