QR codeQR code

پاکستان کے سفیر کی راسک میں پولیس چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

16 Dec 2023 گھنٹہ 9:52

محمد مدثر ٹیپو نے ایکس پر اپنے لکھا ہے : ہم راسک میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ ميں مذمت کرتے ہيں جس میں 11 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔


اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر نے سیستان بلوچستان کے راسک میں پولیس چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس 11 پولیس اہل کاروں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

محمد مدثر ٹیپو نے ایکس پر اپنے لکھا ہے : ہم راسک میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ ميں مذمت کرتے ہيں جس میں 11 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔

انہوں نے مزید لکھا: پاکستان ، اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

واضح رہے  ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان  کے  راسک علاقےم يں جمعرات کی رات دہشت گردوں نے راسک کے پولیس اسٹیشن پر بزدلانہ حملہ کیا جس میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔

راسک ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان کا جنوبی شہر ہے ۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر کے سیکورٹی ایڈوائزر نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے اس بزدلانہ  حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 618172

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/618172/پاکستان-کے-سفیر-کی-راسک-میں-پولیس-چوکی-پر-دہشت-گردانہ-حملے-سخت-الفاظ-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com