QR codeQR code

میں سرکاری طور پر اعلان کرتا ہوں کہ آپریشن طوفان الاقصی مکمل طور پر فلسطینی تھا اور ہے

28 Dec 2023 گھنٹہ 18:10

 سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے تہران میں شہید سید رضی موسوی کے جنازے میں شرکت کے لئے تہران کے امام حسین اسکوائر پر جمع ہونے والے لاکھوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم ایک صاحب اقتدار رسمی نظام مملکت اور اپنے عمل میں صادق ہیں۔ 


سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ہم اپنے عمل میں سچے ہیں۔

 سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے تہران میں شہید سید رضی موسوی کے جنازے میں شرکت کے لئے تہران کے امام حسین اسکوائر پر جمع ہونے والے لاکھوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم ایک صاحب اقتدار رسمی نظام مملکت اور اپنے عمل میں صادق ہیں۔ 

 انھوں نے کہا کہ جب ہم نے امریکا کے ڈرون کو مارگرایا تو اس کا اعلان کیا، جب ہم نے امریکی بحریہ کے فوجیوں کو گرفتار کیا تو انہیں دکھادیا، جب امریکا کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا تو  بتادیا اور جب اربیل میں صیہونیوں کے اڈے کو تباہ کیا تو اس کا بھی اعلان کردیا۔

جنرل سلامی نے کہا کہ یہ باتیں کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی حاج قاسم سلیمانی کے خون  کا انتقام  لینے کے لئے نہیں کیا گیا  ہے لیکن اس کا ایک فطری نتیجہ یہ انتقام ہے۔

 جنرل سلامی نے کہا کہ "میں سرکاری طور پر اعلان کرتا ہوں کہ آپریشن طوفان الاقصی مکمل طور پر فلسطینی تھا اور ہے ۔"  

 انھوں نے کہا کہ  فلسطین خود توانا اور طاقتور ہے، حماس اور جہاد اسلامی غزہ میں اسلحے بناتے ہیں اور ایک شہید زمین پر گرتا ہے تو دسیوں جوان اس کی جگہ اسلحہ اٹھالیتے ہیں۔ یہ استقامت ختم ہونے  والی نہیں ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 619649

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/619649/میں-سرکاری-طور-پر-اعلان-کرتا-ہوں-کہ-آپریشن-طوفان-الاقصی-مکمل-فلسطینی-تھا-اور-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com