QR codeQR code

پاکستان کے خارجہ سیکریٹری کی ایران کے سفارت خانے کا دورہ، کرمان حملہ کی مذمت

8 Jan 2024 گھنٹہ 18:23

ایرانی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی قوم کے درد کو سمجھتے ہیں کیونکہ ہم پاکستان میں دہشت گردی کے مذموم رجحان سے  نمٹنے میں مصروف ہیں۔


پاکستان کے خارجہ سیکریٹری نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں کرمان کے گلزار شہدا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے شہداء کی یاد میں رکھی گئی تعزیتی کتاب پر دستخط کیے اور اس واقعے کی مذمت کرتے ایران اور عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی۔

محمد سائرس سجاد نے تاثرات کی کتاب پر دستخط کرنے کے بعد اسلام آباد میں متعین ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔

ایرانی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی قوم کے درد کو سمجھتے ہیں کیونکہ ہم پاکستان میں دہشت گردی کے مذموم رجحان سے  نمٹنے میں مصروف ہیں۔

فریقین نے ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو اور دہشت گردی کے مذموم رجحان کے خلاف موثر جنگ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے پہلے پاکستان کے صدر عارف علوی نے صدر ایران کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر ایران کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ جمعرات کو پاکستان کے دارالحکومت میں  قائم ایران کے سفارت خانے اور کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ایران کے قونصل خانوں پر نصب اسلامی جمہوریہ ایران کا مقدس پرچم شہدائے کرمان کی یاد میں سرنگوں کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 620969

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/620969/پاکستان-کے-خارجہ-سیکریٹری-کی-ایران-سفارت-خانے-کا-دورہ-کرمان-حملہ-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com