QR codeQR code

راسک دہشت گردانہ حملے کے 4 افراد گرفتار

15 Jan 2024 گھنٹہ 15:47

انہوں نے زور دیا : سانحہ راسک کے 4 ذمہ داروں کو زندہ اور صحیح و سالم پکڑ لیا گیا ہے جو دہشت گرد گروہ کے لئے ایک جھٹکا ہے کیونکہ انہيں یہ لگا تھا کہ وہ ہماری نظروں سے اوجھل ہو چکے ہيں۔


ایران کے پولیس سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف بڑے آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے راسک دہشت گردانہ حملے کے کچھ ذمہ داروں کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردانہ حملے کے وقت موجود رہنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا گيا ہے۔

جنرل احمد رضا رادان نے اتوار کے روز مزید بتایا: راسک دہشت گردانہ سانحے کے بعد ہم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ دہشت گردوں سے سخت بدلہ لیا جائے گا اور اب ہم یہ اعلان کر رہے ہيں کہ انسداد دہشت گردی سیل نے کچھ دنوں کے دوران بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے زور دیا : سانحہ راسک کے 4 ذمہ داروں کو زندہ اور صحیح و سالم پکڑ لیا گیا ہے جو دہشت گرد گروہ کے لئے ایک جھٹکا ہے کیونکہ انہيں یہ لگا تھا کہ وہ ہماری نظروں سے اوجھل ہو چکے ہيں۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے پاس سے اسلحے، ٹارگیٹ کلنگ کے ساز و سامان اور فارن کرنسی برآمد ہوئي ہے  اور جلد ہی تحقیقات کے نتائج سے عوام کو مطلح کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 621803

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/621803/راسک-دہشت-گردانہ-حملے-کے-4-افراد-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com