غزہ کی پٹی میں نسل کشی میں مصروف مزید 3 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپوٹوں کے مطابق صہیونی فوج نے آج (بدھ کو) بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں ہونے والے جھڑپوں میں مزید 3 صہیونی فوجی ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہوگئے۔
اس طرح 7 اکتوبر کے بعد سے صہیونی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد سرکاری طور پر 560 تک پہنچ گئی۔
صیہونی حکومت نے 4 ماہ سے جاری غزہ کی جنگ میں اپنے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں بہت کم معلومات فراہم کرتی ہے اور اس نے میڈیا پر شدید سینسر شپ عائد کر رکھی ہے۔
حال ہی میں غزہ کی جنگ سے واپس آنے والے ایک صیہونی فوجی نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک تین ہزار صیہونی فوجی ہلاک اور 11,000 زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ کے خلاف جنگ میں صیہونی فوجیوں کی زیادہ ہلاکتوں کو چھپانے کا مقصد رائے عامہ کے دباؤ سے بچنا بتایا جاتا ہے۔
غزہ جنگ کے دوران فلسطینیوں کے ہاتھو ں تباہ ہونے والے اسرائيلی ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں، عملے کی گاڑیوں اور بلڈوزروں کی تعداد بھی 900 یونٹس سے تجاوز کر گئی جو صیہونیوں کے لیے انتہائی تباہ کن ہے۔