QR codeQR code

امریکہ کے ساتھ داعش کا بھی عراقی فوج و الحشد الشعبی پر حملہ

3 Feb 2024 گھنٹہ 16:14

 میڈیا رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ صوبہ الانبار کے مغرب میں العسکر کے علاقے میں ایک شاہراہ پر داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ فوج اور الحشد الشعبی کے درمیان جھڑپیں بھی  جاری ہیں۔


جیسے ہی امریکہ نے عراق پر حملہ کیا، داعش کے دہشت گردوں نے صوبہ الانبار کے مغربی علاقے میں واقع عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

 میڈیا رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ صوبہ الانبار کے مغرب میں العسکر کے علاقے میں ایک شاہراہ پر داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ فوج اور الحشد الشعبی کے درمیان جھڑپیں بھی  جاری ہیں۔

داعش نے یہ حملہ مغربی عراق کے علاقے القائم اور عکاشات پر امریکی حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔

جمعہ اور ہفتے  کی درمیانی  رات امریکہ نے مشرقی شام اور مغربی عراق کے بعض  علاقوں کو فضائی جارحیت  کا نشانہ بنایا تھا۔

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی حملوں کو اپنے ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

عراقی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول کا کہنا تھا کہ  یہ حملے خود مختاری کی خلاف ورزی اور بغداد حکومت کی جانب سے عراق میں استحکام کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 623939

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/623939/امریکہ-کے-ساتھ-داعش-کا-بھی-عراقی-فوج-الحشد-الشعبی-پر-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com