QR codeQR code

امریکی فوجیوں نے گزشتہ ایام میں شام کے قومی سرمائے کی چوری بڑھا دی

6 Feb 2024 گھنٹہ 20:47

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی فوجیوں نے اپنے زير قبضہ علاقوں سے 160 آئل ٹینکر اور ٹرکوں پر تیل اور اناج غیر قانونی الولید و المحمودیہ گزرگاہوں سے عراق پہنچا دیا۔


شام میں غاصب امریکی فوجیوں نے گزشتہ ایام میں اس ملک کے قومی سرمائے کی چوری بڑھا دی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی فوجیوں نے اپنے زير قبضہ علاقوں سے 160 آئل ٹینکر اور ٹرکوں پر تیل اور اناج غیر قانونی الولید و المحمودیہ گزرگاہوں سے عراق پہنچا دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیر کی شام، چوری کے تیل کے 84 آئل ٹینکروں پر مشتمل ایک کارواں شمالی عراق کی سمت گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے سانا نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ غاصب امریکی فوجیوں نے اسی طرح گيہوں اور جو سے لدے ہوئے 74 ٹرک شمالی عراق پہنچایا ہے۔

شام میں امریکہ کی مددگار دہشت گرد تنظيم داعش کی شکست کے بعد امریکی فوجیوں نے براہ راست اس تنظیم کا کام کرنا شروع کر دیا اور اسی وقت سے شام کے تیل کی چوری اور اس ملک کے عوام کا قتل عام شروع کر دیا


خبر کا کوڈ: 624344

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/624344/امریکی-فوجیوں-نے-گزشتہ-ایام-میں-شام-کے-قومی-سرمائے-کی-چوری-بڑھا-دی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com