QR codeQR code

عید مبعث رسول اکرم (ص) کی مناسبت سے2800 سے زیادہ مجرموں کی سزاوں میں معافی اور کمی

7 Feb 2024 گھنٹہ 16:24

عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای نے رہبر انقلاب اسلامی سے عام اور فوجی عدالتوں میں سزا یافتہ مجرموں کی معافی یا ان کی سزا میں تخفیف یا سزا کی نوعیت تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی


رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید مبعث رسول اکرم (ص) کی مناسبت سے، 2800 سے زیادہ مجرموں کی سزا معاف، کم کرنے یا سزا کی نوعیت تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای نے رہبر انقلاب اسلامی سے عام اور فوجی عدالتوں میں سزا یافتہ مجرموں کی معافی یا ان کی سزا میں تخفیف یا سزا کی نوعیت تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر رہبر انقلاب اسلامی نے رضامندی ظاہر کردی۔

عید مبعث رسول اللہ (ص) کے موقع پر جاری ہونے والا یہ حکم 2827 مجرموں کے شامل حال ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 624453

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/624453/عید-مبعث-رسول-اکرم-ص-کی-مناسبت-سے2800-سے-زیادہ-مجرموں-سزاوں-میں-معافی-اور-کمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com