QR codeQR code

ہندوستان میں اسکول اور مسجد کے انہدام کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کرگا

9 Feb 2024 گھنٹہ 14:44

ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں ایک اسکول اور مسجد کے انہدام کے خلاف احتجاج کرنے والوں اور  پولیس کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے۔


ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں ایک اسکول اور مسجد کے انہدام کے خلاف احتجاج کرنے والوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اتراکھنڈ کے ایک علاقے ہلدوانی میں اسکول اور مسجد کے انہدام کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کرگئے۔

 حکومت ہندوستان کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول اور مسجد غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے جس پر علاقے کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

مشتعل مظاہرین  کی جانب سےگاڑیوں اور ایک پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کرنے اور پولیس فورس پر پتھراؤ کے بعد ریاستی حکام نے کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔ انٹرنیٹ خدمات معطل اور تمام اسکول اور یونیورسٹیاں بند کر دی گئي ہیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وندنا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ واقعہ کی ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس فورس اور متعلقہ محکمے کے اہلکاروں نے جھڑپیں شروع نہیں کیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی سی ٹی وی کے ذریعے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

سنگھ نے دعوی کیا کہ  یہ اسکول اور مسجد سرکاری زمین پر بنائی گئی تھی  اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اسے گرایا جا رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 624638

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/624638/ہندوستان-میں-اسکول-اور-مسجد-کے-انہدام-خلاف-مظاہرے-پرتشدد-شکل-اختیار-کرگا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com