QR codeQR code

یپلز پارٹی نے صدارت کے عہدے کے لئے آصف علی زرداری کا نام پیش کردیا

2 Mar 2024 گھنٹہ 14:26

آصف علی زرداری اس سے قبل سن 2008 سے لیکر 2013 تک صدر پاکستان کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی 54 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔


پی ٹی وی کے مطابق، 9 مارچ کو نئے صدر جمہوریہ پاکستان کا انتخاب کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی نے صدارت کے عہدے کے لئے آصف علی زرداری کا نام پیش کیا ہے جن کے کاغذات نامزدگی سندھ ہائی کورٹ جبکہ عمران خان کی حمایت یافتہ پارٹی کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادئے گئے ہیں۔

آصف علی زرداری اس سے قبل سن 2008 سے لیکر 2013 تک صدر پاکستان کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی 54 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

کاغذاتِ نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے، صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو 1 بجے آویزاں کی جائے گی اور دستبردار ہونے کی تاریخ 6 مارچ ہوگی۔

صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو صبح 10 سے شام 5 بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم اور صدر کے نام پر مسلم لیگ ن اور پی پی پی ایک دوسرے کی حمایت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 626904

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/626904/یپلز-پارٹی-نے-صدارت-کے-عہدے-لئے-آصف-علی-زرداری-کا-نام-پیش-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com