آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم شجرکاری کے موقع پر کہا ہے کہ عوام نے یکم مارچ کو انتخابات میں شرکت کرکے جہاد کیا ہے۔
رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتہ ماحولیات اور یوم شجرکاری کے موقع پر منگل کی صبح پودے لگائے۔
اس موقع پر انہوں نے انتخابات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دن عوام کا بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کا رخ کرنا اور ووٹنگ میں حصہ لینا ایک اجتماعی اور قومی فریضہ تھا اور ایک جہاد بھی کیونکہ دشمن نے انتخابات میں ووٹ دینے سے روکنے کی بہت سازش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال سے ایران کے دشمنوں نے عوام کو انتخابات سے منحرف کرنے کی کوشش کی تاکہ انتخابات کی روشن اور اہمیت کا ختم کیا جائے تاہم عوام نے شعور اور بیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں پولنگ سٹیشنز کا رخ کیا اور دشمن کی سازش ناکام بنادی۔ عوام کا یہ کام جہاد سے کم نہیں۔
رہبر انقلاب نے مزید کہا کہ پرامن اور شفاف انتخابات کا انتظام کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای سیستان و بلوچستان میں آنے والے سیلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے۔ اللہ کے فضل سے حکومتی ادارے اور مخیرین کوشش کررہے ہیں۔ ہم سب کو مشکلات کی اس گھڑی میں سیستان و بلوچستان کے عوام کی مدد کرنا چاہئے