ایران کے وزير خارجہ غزہ کے بارے میں اسلامی تعاون تنظيم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے جدہ پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ غزہ کے بارے میں اسلامی تعاون تنظيم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے جدہ پہنچ گئے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ کے حالات کے جائزے کے لئے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا ہے جو آج 5 مارچ کو منعقد ہو رہا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے 57 رکن ہیں اور اس کا سیکریٹیٹ جدہ میں ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اور اس تنظيم کی ایک قانونی ٹیم نے عالمی عدالت انصاف کے سامنے 26 فروری کو ایک زبانی شکایت پیش کی تھی جس میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے جرائم کی وضاحت کی کئي تھی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کچھ دنوں قبل کئي ملکوں کے وزرائے خارجہ سے گفتگو میں غزہ پر تبادلہ خیال کے لئے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا تھا۔