QR codeQR code

پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

8 Mar 2024 گھنٹہ 20:11

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ان کی جتنی بھِی مذمت کی جائے کم ہے۔


پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں،غزہ کے متاثرین کو فوری امداد اور طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ان کی جتنی بھِی مذمت کی جائے کم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم رمضان المبارک کے دوران فوری غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے۔


خبر کا کوڈ: 627588

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/627588/پاکستان-نے-رمضان-المبارک-کے-دوران-غزہ-میں-جنگ-بندی-کا-مطالبہ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com