QR codeQR code

سی آئی اے کے چیف کا گزشتہ جمعے کو مصر کا دورہ

11 Mar 2024 گھنٹہ 15:09

اس ذریعے نے دعوی کیا ہے کہ سی آئی اے کے سربراہ نے ماہ مبارک رمضان میں غزہ میں 2 سے 4 دن کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی۔


قطر کے اخبار "العربی الجدید" نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ امریکی جاسوسی ادارے سی آئی اے کے سربراہ ولیئم برنز نے گزشتہ دنوں خفیہ طریقے سے مصر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کے سلسلے میں مذاکرات کئے۔

ایک باخبر مصری ذریعے نے بتایا ہے کہ سی آئی اے کے چیف نے گزشتہ جمعے کو مصر کا دورہ کیا تھا۔

اس ذریعے نے دعوی کیا ہے کہ سی آئی اے کے سربراہ نے ماہ مبارک رمضان میں غزہ میں 2 سے 4 دن کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، اس باخبر ذریعے نے دعوی کیا ہے کہ ماہ رمضان میں جنگ بندی کے لئے امریکی حکومت تل ابیب پر دباؤ ڈال رہی ہے جسے عالم اسلام اور مسلمانوں کی کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے ایک اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن نے غزہ میں قتل عام اور قحط کے پھیلنے میں بھرپور طریقے سے تل ابیب کا ساتھ دیا ہے۔

ادھر ایک صیہونی صحافی نے بتایا ہے کہ ولیئم برنز صیہونی حکام سے ملاقات کے لئے تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔

مشہور صیہونی صحافی براک راوید نے دعوی کیا ہے کہ سی آئی اے کے سربراہ نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے بھی اس سلسلے میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 627927

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/627927/سی-آئی-اے-کے-چیف-کا-گزشتہ-جمعے-کو-مصر-دورہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com