QR codeQR code

غزہ میں لوگ بھوک اور پیاس سے آخری سانسیں لینے لگے، مزید 20 فلسطینی شہید

11 Mar 2024 گھنٹہ 18:55

حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت اور پانی کی شدید کمی کی وجہ سے مزید 20 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔


شمالی غزہ میں لوگ بھوک اور پیاس سے آخری سانسیں لینے لگے، مزید 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔

حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت اور پانی کی شدید کمی کی وجہ سے مزید 20 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائی قلت مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، محاصرہ ختم کر کے غزہ میں انسانی بنیادوں پر خوراک پہنچائی جانی چاہئَے۔

ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اس سلسلے میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائِ مخدوش ہے۔ بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔

شدید قلت پائی۔ ایندھن، خوراک اور طبی سامان کی کمی، ہسپتال کی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

عالمی برادری کو ان حالات میں اسرائیلی ظالمانہ کارروائیوں کو روکنے کیلئے مل کر اقدامات کرنے چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 627964

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/627964/غزہ-میں-لوگ-بھوک-اور-پیاس-سے-آخری-سانسیں-لینے-لگے-مزید-20-فلسطینی-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com