QR codeQR code

یمن اور حزب اللہ لبنان کے ایک ساتھ صیہونی حکومت کے خلاف حملہ

12 Mar 2024 گھنٹہ 15:10

المیادین نے بتایا ہے کہ لبنان سے میزائل حملے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں واقع کئي صیہونی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کی مسلح افواج اور حزب اللہ لبنان نے ایک ساتھ صیہونی حکومت کے خلاف حملے کئے جس کی وجہ سے مقبوضہ فلسطین کے شمال اور جنوب میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

المیادین نے بتایا ہے کہ لبنان سے میزائل حملے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں واقع کئي صیہونی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی صیہونی فوج کے کئي ٹھکانوں اور مرگلیوت کالونی پر میزائل حملے کا اعتراف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے تقریبا 30 میزائل مقبوضہ فلسطین پر فائر کئے۔

حزب اللہ نے بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس نے صیہونی فوج کی راہب چھاونی کے اطراف تعینات صیہونی فوجیوں پر میزائل سے حملہ کیا جبکہ کفر شوبا مقبوضہ ٹیلوں پر واقع السماقہ چھاونی پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔

در ايں اثنا صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں  ساحلی شہر ایلات میں بھی خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ یہ حملے یمن کی مسلح افواج نے کیا تھا اور شمال اور جنوب میں ایک ساتھ حملوں کا مطلب یہ ہے کہ یمن اور حزب اللہ کے درمیان کافی ہم آہنگی ہے ۔


خبر کا کوڈ: 628062

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/628062/یمن-اور-حزب-اللہ-لبنان-کے-ایک-ساتھ-صیہونی-حکومت-خلاف-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com