QR codeQR code

ایرانی وزیر خارجہ کا نیاء پاکستانی وزیر کارجہ کو مبارک باد کا پیغام دیا

12 Mar 2024 گھنٹہ 22:22

دوست اور ہمسایہ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور تہنیت پیش کرتے ہیں۔


وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے پاکستان کے نئے وفاقی وزیر خارجہ کے نام ایک پیغام جاری کیا اور عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے نام ڈاکٹر امیرعبداللہیان کے پیغام میں درج ہے کہ: دوست اور ہمسایہ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور تہنیت پیش کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے اپنے اس پیغام میں اطمینان ظاہر کیا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت کے سیاسی عزم اور ایران اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے روابط سے، ماضی کی طرح مختلف شعبوں میں دو طرفہ اور چندفریقی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے اس پیغام میں اپنے پاکستانی ہم منصب کے لئے صحت و کامیابی اور پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے سربلندی اور ترقی کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 628111

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/628111/ایرانی-وزیر-خارجہ-کا-نیاء-پاکستانی-کارجہ-کو-مبارک-باد-پیغام-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com