QR codeQR code

ایران اپنی خلائی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کریں گے

13 Mar 2024 گھنٹہ 16:12

بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے کہا ہے کہ تمام ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے شعبے میں توسیع کے حوالے سے  قفقاز،آرمینیا اور قطر کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔


ایران کے وزیر دفاع نے UAV انجن بنانے میں ایران کے خود کفیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کی دفاعی مصنوعات کی برآمدات میں 4-5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے کہا ہے کہ تمام ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے شعبے میں توسیع کے حوالے سے  قفقاز،آرمینیا اور قطر کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

محمد رضا آشتیانی نے مسافر طیاروں کی کنسٹرکشن اورمرمت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت دفاع کے پاس طیاروں کی کنسٹرکشن اور مرمت کے شعبے میں اچھا تجربہ اور منفرد صلاحیتیں ہیں اور اس وقت دیگر محکموں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

ملک کی خلائی سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل عامر اشتیانی نے کہا کہ ہم سیمرغ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ کا تجربہ سامنے رکھتے ہوئے اپنی خلائی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کریں گے۔

انہوں نے دفاعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اور علاقائی حالات کے تناظرمیں گزشتہ 2 سالوں کے مقابلے میں دفاعی مصنوعات کی برآمدات میں تقریباً 4 سے 5 گنا اضافہ ہوا ہے اور نئی ایجادات سے جو ہتھیار بنائے جاتے ہیں، ان کی وجہ سے آنے والے سالوں میں برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ ایران ڈرون انجن کی تیاری میں خود کفیل ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 628222

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/628222/ایران-اپنی-خلائی-سرگرمیوں-کا-دائرہ-وسیع-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com