QR codeQR code

تحریک حماس کی عوام سے مسجد الاقصی آنے کی اپیل

13 Mar 2024 گھنٹہ 18:12

مسجد الاقصیٰ کا محاصرہ توڑنے کی تحریک کے بارے میں حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مغربی کنارے کے فلسطینی عوام سے کہتے ہیں کہ وہ مسجد الاقصیٰ جائیں تاکہ قابض حکومت کے اقدامات اور انکی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مسجد الاقصی کے ارد گرد صیہونی فوج کے حفاظتی اقدامات اور فلسطینیوں کو اس مقدس مقام میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے بدھ کے روز محاصرہ توڑنے کی تحریک کی اپیل کی ہے۔

مسجد الاقصیٰ کا محاصرہ توڑنے کی تحریک کے بارے میں حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مغربی کنارے کے فلسطینی عوام سے کہتے ہیں کہ وہ مسجد الاقصیٰ جائیں تاکہ قابض حکومت کے اقدامات اور انکی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مغربی کنارے کے لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسجد الاقصیٰ اور غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت میں قابض حکومت کی مخالفت کریں۔

حماس نے بیت لحم میں النفق نامی صیہونی فوجی چوکی پر آج کی کارروائی پر مبارکباد پیش کی جسمیں 2 صیہونی زخمی ہوگئے اور قابض حکومت کے ساتھ فلسطینیوں کے تصادم کو تیز کرنے پر زور دیا۔

صہیونی ذرائع کے مطابق حملہ آور کو صیہونی فورسز نے گولی مار دی۔

خبر کا کوڈ: 628223

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/628223/تحریک-حماس-کی-عوام-سے-مسجد-الاقصی-آنے-اپیل

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com