ایران کے صدر کی اہلیہ کا اسلامی ملکوں کے سربراہوں اور وزرائے اعظم کی بیویوں کے نام خط
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی اہلیہ نے اسلامی ملکوں کے سربراہوں اور وزرائے اعظم کی بیویوں کے نام اپنے خط میں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شوہروں سے پر زور مطالبہ کریں کہ وہ اصول و اخلاقی اقدار کی پابندی کرنے والے سربراہ کی حیثیت سے غزہ کے عوام کے مسائل کے حل کی کوشش کریں اور اگر ہو سکے تو غزہ کی مدد کے لئے ایک ٹیم اور ایک بین الاقوامی فنڈ بنا دیں۔
ایران کی خاتون اول جمیلہ علم الہدی نے اپنے خط میں ماہ مبارک رمضان کی مبارک باد پیش کی اور لکھا: ظلم و تشدد سے پاک دنیا، گھرانے کے استحکام اور انصاف پسندی کی ترویج سے ہی ممکن ہے اور اس سلسلے میں خواتین کا کردار بے حد اہم ہے۔
محترم جمیلہ علم الہدی شہید بہشتی یونیورسٹی میں پڑھاتی ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہم ان سال ایسے حالات میں ماہ رمضان کا آغاز کر رہے ہيں کہ جب فلسطین کی ہزاروں مائيں، غم و اندوہ میں ڈوبی ہیں، کہا: حالانکہ اس پورے سانحے کا ذمہ دار شیطان بزرگ امریکہ اور وحشی صیہونی حکومت ہے لیکن ہم جانتے ہيں کہ بلا شبہ دولت و طاقت رکھنے والوں اور بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کو کبھی نہيں بلایا جا سکے گا اور اور ہم میں سے ہر ایک کی کوششوں کا خدا کے انصاف کی عدالت میں اجر ملے گا یا پھر ہمارا موقف عدل الہی کے تحت ہمارے لئے سخت عذاب و سزا کا باعث بنے گا۔