فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کے شہریوں میں صیہونی حملے کے آغاز سے 159 دن بعد 31 ہزار 272 فلسطینی شہید ہو چکے ہيں۔
غزہ کی وزارت صحت نے اسی طرح بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے شہریوں پر 10 حملے کئے گئے جن ميں 88 فلسطینی شہید اور 135 زخمی ہوئے ہيں۔
بیان کے مطابق صیہونی جرائم کے نتیجے میں شہید ہونے والے بہت سے شہداء کی لاشیں ملبوں میں اور سڑکوں پر اور صیہونی فوج امدادی کارکنوں کو وہاں تک جانے نہيں دے رہی ہے۔
بیان کے مطابق شہیدوں کی 72 فیصد تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے ۔
فلسطینی تنظیموں نے 7 اکتوبر کو صیہونی غاصبوں کے خلاف ایک آپریشن شروع کیا تھا ۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔