برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے بحیرہ احمر میں سیکیورٹی کے ایک نئے واقعے کا اعلان کیا۔
اس تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں حدیدہ بندرگاہ سے 75 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں ایک سیکورٹی واقعے کی اطلاع ملی ہے۔
ایک تجارتی جہاز نے اعلان کیا ہے کہ اسے میزائل کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا۔
اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہاز کا عملہ تمام محفوظ ہے اور جہاز اپنی اگلی بندرگاہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن نے اعلان کیا کہ حکام کی جانب سے واقعے کی تفصیلات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پہلے کی طرح اس تنظیم نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور کسی بھی سیکیورٹی واقعے کی فوری اطلاع دیں۔