مصر کے صدر نے اپنی تقریر میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے قاہرہ کی کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اس بات پر زور دیا: "ہم غزہ میں جنگ بندی کے حصول اور اس علاقے میں انسانی امداد کے بہاؤ کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔"
انہوں نے بیان کیا: ہم غزہ کی پٹی کے جنوب سے آنے والے پناہ گزینوں کو بھی اس پٹی کے شمال کی طرف جانے کی اجازت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مصر کے صدر نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح پر صیہونی حکام کی طرف سے حملے کی دھمکیوں کے بارے میں بھی تاکید کی: ہم اسرائیل کے رفح پر حملے کے خطرے سے خبردار کر رہے ہیں۔
السیسی نے یاد دلایا کہ غزہ کی پٹی کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے اس لیے غزہ کی تعمیر نو کے لیے درکار سال طویل ہوں گے اور مصر اس پٹی میں مزید امداد لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: غزہ میں جنگ چھٹے مہینے میں جاری ہے اور یہ ایک طویل عرصہ ہے۔ مصر غزہ کی پٹی پر حملوں کو روکنے کے لیے اپنی پوری قوت سے کوشش کر رہا ہے تاکہ ہم اس کی حفاظت کر سکیں اور غزہ کے لوگوں کو بچا سکیں۔