QR codeQR code

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کا غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

19 Mar 2024 گھنٹہ 14:55

اس حوالے سے جاری عالمی ادارے آئی پی سی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ کی پوری آبادی مئی تک قحط کا شکار ہوجائیگی جو انتہائی خطرناک صورتحال ہو سکتی ہے۔


اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مصنوعی قحط کی رپورٹ خطرناک قرار دیدی۔

اس حوالے سے جاری عالمی ادارے آئی پی سی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ کی پوری آبادی مئی تک قحط کا شکار ہوجائیگی جو انتہائی خطرناک صورتحال ہو سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے آئی پی سی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے۔ غزہ میں قحط صورتحال مصنوعی ہے جو کسی بھی طور کسی المیہ سے کم نہین۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں قحط کو روکا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے کہ یہ کسی بڑے سانحہ کا روپ دھار لے اسرائیل امدادی سامان کی فراہمی ممکن بنائے۔


خبر کا کوڈ: 628862

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/628862/اقوام-متحدہ-کے-سربراہ-انتونیو-گوتریس-کا-غزہ-کی-صورتحال-پر-تشویش-اظہار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com