QR codeQR code

عالم اسلام نے بھی غزہ کے امتحان میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے

19 Mar 2024 گھنٹہ 14:55

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسلامی دنیا نے بھی اس امتحان میں اچھی طرح سے کامیابی حاصل نہیں کی، بحیثیت مسلمان، ہمیں یقینی طور پر اس پر اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔


ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی ادارے اور تنظیمیں ایک بار پھر ناکام ہوئی ہیں اور ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ عالم اسلام نے بھی اس امتحان میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔

ترک نشریاتی ادارے ’ٹی آر ٹی‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی منافقت، جنہوں نے اسرائیل کو اس قتل عام کے لیے گولہ بارود سے مدد فراہم کی، غزہ کوبچوں اور خواتین کے دنیا کے سب سے بڑے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا نے بھی اس امتحان میں اچھی طرح سے کامیابی حاصل نہیں کی، بحیثیت مسلمان، ہمیں یقینی طور پر اس پر اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اپنے تمام وسائل سے غزہ کے بھائیوں کی مدد کرتا ہے، صدر نے کہا کہ وہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافہ جاری رکھے گا، جو کہ 40 ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 628863

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/628863/عالم-اسلام-نے-بھی-غزہ-کے-امتحان-میں-کامیابی-حاصل-نہیں-کی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com