QR codeQR code

ہم غزہ میں اب قحط کے دہانے پر نہیں بلکہ ہم قحط کی حالت میں ہیں

19 Mar 2024 گھنٹہ 15:56

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ناقابل قبول ہے، قحط کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور اسرائیلی جنگ قحط کا باعث بن رہی ہے‘۔


یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ میں قحط پیدا کر رہا ہے اور بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹر‘ کی خبر کے مطابق جوزف بوریل نے برسلز میں غزہ کے لیے انسانی امداد کے بارے میں ایک کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ’ہم غزہ میں اب قحط کے دہانے پر نہیں بلکہ ہم قحط کی حالت میں ہیں، ہزاروں لوگ قحط میں مبتلا ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ناقابل قبول ہے، قحط کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور اسرائیلی جنگ قحط کا باعث بن رہی ہے‘۔


خبر کا کوڈ: 628864

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/628864/ہم-غزہ-میں-اب-قحط-کے-دہانے-پر-نہیں-بلکہ-کی-حالت-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com