QR codeQR code

بن گوریون ہوائی اڈے پر عراقی اسلامی مزاحمت کا ڈرون حملہ

20 Mar 2024 گھنٹہ 19:02

عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ ایک کامیاب ڈرون حملے کے دوران، اس نے مقبوضہ گولان میں اسرائیلی فوج کے بغیر پائلٹ کے فضائی اڈے کو نشانہ بنایا۔


فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت کے لیے آپریشن کے دوسرے مرحلے کے تسلسل میں، عراق کی اسلامی مزاحمت نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کے بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی عراق کی اسلامی مزاحمت نے تاکید کی کہ وہ غزہ کی حمایت میں صیہونی قبضے کے دشمن کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور اس پٹی کے باشندوں کے خلاف صیہونی دشمن کے جرائم کا منہ توڑ جواب دے گی۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ ایک کامیاب ڈرون حملے کے دوران، اس نے مقبوضہ گولان میں اسرائیلی فوج کے بغیر پائلٹ کے فضائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں دشمن کے ٹھکانوں کو کچلنے کے لیے اپنی کارروائیوں کو تیز کرے گا۔

منگل کو عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں تل ابیب کے "بین گوریون" ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔


خبر کا کوڈ: 628979

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/628979/بن-گوریون-ہوائی-اڈے-پر-عراقی-اسلامی-مزاحمت-کا-ڈرون-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com