QR codeQR code

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا جنگ بندی کے لئے تل ابیب کا دورہ

22 Mar 2024 گھنٹہ 14:19

رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ کے دورے کے دوران قاہرہ سے اسرائیل پہنچے ہیں جہاں ان کی اسرائیلی حکومت سے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم پر بات ہوگئی۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن جمعہ کے روز تل ابیب پہنچے جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے جس میں غزہ جنگ بندی سے متعلق بات کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ کے دورے کے دوران قاہرہ سے اسرائیل پہنچے ہیں جہاں ان کی اسرائیلی حکومت سے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم پر بات ہوگئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی حکومت پر رفح میں گراؤنڈ آپریشن نہ کرنے پر زور دیں گے۔

اس سے قبل انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے رفح میں فوجی آپریشن کی مخالفت کی تھی۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرو بھی وزرا سے بات چیت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں جہاں کیمرون اور برطانوی وزیر دفاع گرانڈ شیپس نے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔

برطانوی اور آسٹریلوی وزرا کی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں غزہ میں فوری سیز فائر کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور ساتھ ہی غزہ میں امداد کی بحالی سمیت یرغمالیوں کی رہائی کا بھی کہا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ فوری طور پر محفوظ طریقے سے غزہ میں امداد کی منتقلی کو یقینی بنائے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ تمام فریقین بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام کریں۔


خبر کا کوڈ: 629150

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/629150/امریکی-وزیر-خارجہ-انٹونی-بلنکن-کا-جنگ-بندی-کے-لئے-تل-ابیب-دورہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com