QR codeQR code

محمد باقر قالیباف نے ماسکو کے نزدیک دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت

23 Mar 2024 گھنٹہ 17:31

محمد باقرقالیباف نے روسی ہم منصب کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے  کہ ماسکو میں دہشت گردی کے واقعے میں بڑی تعداد میں لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر نہایت افسوسناک ہے۔


ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے ماسکو کے نزدیک دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد باقرقالیباف نے روسی ہم منصب کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے  کہ ماسکو میں دہشت گردی کے واقعے میں بڑی تعداد میں لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر نہایت افسوسناک ہے۔ اس موقع پر ایرانی پارلیمانی اراکین میں کی جانب روسی پارلیمنٹ کے اراکین اور حکومت و عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری اور ممالک کے درمیان تعاون اور سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ایران اس حوالے سے عالمی ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے مکمل تیار ہے۔

یاد رہے کہ روسی دارالحکومت میں جمعہ کے روز مسلح افراد نے کنسرٹ کے دوران گرینیڈ اور آگ لگانے والے ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ہال میں آگ لگ گئی۔ روسی متعلقہ اداروں کے مطابق واقعے میں 63 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 629244

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/629244/محمد-باقر-قالیباف-نے-ماسکو-کے-نزدیک-دہشت-گردی-واقعے-کی-شدید-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com