QR codeQR code

انٹونیو گوتریش مصر اور فلسطین کی سرحدی گزرگاہ رفح کا دورہ کرنے کے لئے مصر پہنچ گئے

24 Mar 2024 گھنٹہ 15:33

اسپوٹنک نے کہا ہے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوتریش مصر اور فلسطین کی سرحدی گزرگاہ رفح کا دورہ کرنے کے لئے مصر پہنچ گئے ہیں۔


اقوام متحدہ کے سربراہ نے اپنے دورہ مصر کے دوران رفح بارڈر پر فلسطینی مہاجر کیمپوں کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

اسپوٹنک نے کہا ہے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوتریش مصر اور فلسطین کی سرحدی گزرگاہ رفح کا دورہ کرنے کے لئے مصر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سربراہ اقوام متحدہ غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں رفح بارڈر پر جمع ہونے والے فلسطینی شہریوں اور مہاجر کیمپوں کا دورہ کرنے کے لئے العریش ائیرپورٹ پر اترچکے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے غزہ امدادی اشیاء کی ترسیل کے لئے فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل دہرائی اور کہا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی نہ کی جائے تو مزید انسانی جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے صہیونی حکومت نے رفح شہر پر حملے کا دوبارہ عزم ظاہر کیا ہے۔ عالمی سطح پر صہیونی حکومت کو رفح میں جمع ہونے والے فلسطینیوں پر حملے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 629331

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/629331/انٹونیو-گوتریش-مصر-اور-فلسطین-کی-سرحدی-گزرگاہ-رفح-کا-دورہ-کرنے-کے-لئے-پہنچ-گئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com