QR codeQR code

غزہ میں 11 لاکھ افراد غذائی قلت کا شکار

30 Mar 2024 گھنٹہ 14:33

ذرائع کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے مرکزی ترجمان جوناتھن فولر کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں ضروریات سب سے زیادہ ہیں اور ادارہ وہاں خوراک کی فراہمی کے لیے ہی رسائی مانگ رہا ہے۔

حماس اسرائیل جنگ کے باعث غزہ میں 11 لاکھ افراد غذائی قلت کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے مرکزی ترجمان جوناتھن فولر کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں ضروریات سب سے زیادہ ہیں اور ادارہ وہاں خوراک کی فراہمی کے لیے ہی رسائی مانگ رہا ہے۔

اس سلسلے میں عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اسرائیل سے غزہ میں غذائی قلت دور کرنے کیلئے تعاون کا کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں تقریباً 11 لاکھ لوگ غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اس تشویشناک صورتحال سے نمٹنے اور انسانی جانوں کو بچانے کیلئے بڑے پیمانے پر زمینی راستے سے انسانی امداد کی فراہمی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

خبر کا کوڈ: 629954

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/629954/غزہ-میں-11-لاکھ-افراد-غذائی-قلت-کا-شکار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com