QR codeQR code

وزیر خارجہ اسحاق ڈار

فلسطینیوں کو 6 ماہ سے بھوک اور  جنگ کا سامنا ہے

30 Mar 2024 گھنٹہ 16:28

ایک بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیا ہے۔


وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ فلسطینیوں کو 6 ماہ سے بھوک اور  جنگ کا سامنا ہے، غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آگیا ہے۔

ایک بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان امن کے لیے ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینےکے لیے تیار ہے، ماسکو  اور  بشام میں حملے یاد دلاتے ہیں کہ دہشت گردی  پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، پاکستان اس خطرے  سے نمٹنے کے لیے علاقائی  اور عالمی شراکت داری کو  فروغ  دیتا  رہےگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  امن کی جیت تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ختم نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 629961

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/629961/فلسطینیوں-کو-6-ماہ-سے-بھوک-اور-جنگ-کا-سامنا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com