QR codeQR code

اسرائیلی حملے کے خلاف یونیفل کا تحقیقات کرانے کا عندیہ

31 Mar 2024 گھنٹہ 21:48

یونیفل فورسز کے گشت پر صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں اس فورس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ مبصرین کے گشت کے قریب ہونے والے دھماکے کے پس پردہ عوامل کی نشاندہی کے لیے تحقیقات کرے گی۔


یونیفل (یونائٹڈ نیشن انٹیرم فورس ان لبنان) کے ترجمان نے سرحدی گشت کے دوران صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں کہا ہے کہ وہ گشت کے قریب ہونے والے دھماکے کے پس پردہ عوامل کی نشاندہی کے لیے تحقیقات کریں گے۔

یونیفل فورسز کے گشت پر صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں اس فورس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ مبصرین کے گشت کے قریب ہونے والے دھماکے کے پس پردہ عوامل کی نشاندہی کے لیے تحقیقات کرے گی۔

 یونیفل نے زور دیا کہ مختلف خطوں میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی صحت اور حفاظت کی ضمانت دی جانی چاہیے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق تمام فریق ان فورسز کی حمایت کے ذمہ دار ہیں۔

یونیفل نے صیہونی حکومت کو اس جرم کا مرتکب قرار دیے بغیر ایک بار پھر فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ شدید فائرنگ کا تبادلہ بند کریں اور اس عمل میں لوگوں کو نقصان پہنچنے سے روکیں۔

 یونیفل کے ترجمان نے الجزیرہ کو بتایا کہ انہیں اس واقعے کے حوالے سے تحقیقات کے نتائج کے اعلان کا انتظار کرنا چاہیے کیونکہ اس حوالے سے چہ میگوئیاں چل رہی ہیں۔

انہوں نے حتمی نتیجے سے قبل مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے گروانڈ فورس سے رابطے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الرمیش کے علاقے کے قریب پیش آنے والے واقعے کے بارے میں کوئی تفصیلی معلومات نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ آج دوپہر کے وقت صیہونی حکومت کے ڈرون نے جنوبی لبنان کے علاقے رامش میں اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFIL) کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں سوار لبنانی مترجم سمیت یونیفل کے تین اہلکار زخمی ہوئے جو اسپین، چلی اور ناروے کے شہری ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 630082

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/630082/اسرائیلی-حملے-کے-خلاف-یونیفل-کا-تحقیقات-کرانے-عندیہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com