QR codeQR code

غزہ میں حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لئے کوششیں دوبارہ شروع

31 Mar 2024 گھنٹہ 18:18

مصری ذرائع کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں قاہرہ میں مذاکرات کا نیا دور آج شروع ہوگا۔


مصری ذرائع کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں قاہرہ میں مذاکرات کا نیا دور آج شروع ہوگا۔

غزہ میں حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لئے کوششیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

اناتولی نیوز کے مطابق ہفتے کی رات مصری ذرائع نے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور اتوار کے دن شروع ہوگا۔

مصر اور قطر غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔
دوسری عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی وفد آج مذاکرات میں شریک ہونے کے لئے قاہرہ روانہ ہوگا۔ چینل 12 کے مطابق صہیونی وفد میں موساد، شاباک اور صہیونی فوج کی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 630085

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/630085/غزہ-میں-حماس-اور-اسرائیلی-حکومت-کے-درمیان-جاری-جنگ-خاتمے-لئے-کوششیں-دوبارہ-شروع

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com