QR codeQR code

سعودی عرب کی دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر حملے کی مذمت

2 Apr 2024 گھنٹہ 13:23

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام میں ایرانی سفارتخانے کی عمارت پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بہانے یا کسی بھی جواز کے تحت سفارتی مراکز پر حملہ قابل مذمت ہے۔


سعودی عرب نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر حملے کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام میں ایرانی سفارتخانے کی عمارت پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بہانے یا کسی بھی جواز کے تحت سفارتی مراکز پر حملہ قابل مذمت ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے دمشق میں ایرانی قونصلر سیکشن پر حملے کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ریاض کسی بھی بہانے اور کسی جواز کے تحت سفارتی مراکز پر حملے کو مسترد کرتا ہے جو کہ بین الاقوامی معاہدوں اور سفارتی استثنی کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔


خبر کا کوڈ: 630257

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/630257/سعودی-عرب-کی-دمشق-میں-ایرانی-سفارتخانے-کے-قونصلر-سیکشن-پر-حملے-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com