QR codeQR code

وینزويلا صدر: ہم ہمیشہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی ہدایات سے بہرہ مند ہوتے ہيں

25 Apr 2024 گھنٹہ 13:55

وینزویلا کے صدر نے کہا: 21 ویں صدی ہماری صدی ہے اور کوئي بھی ہم سے ہماری آزادی، خودمختاری، پر امن زندگی اور دین و ثقافت و روحانیت سے تعلق کا حق چھین نہيں سکتا۔


وینزويلا کے صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ ہماری دوستی حقیقی اور اسٹریٹجک ہے، وقتی نہيں، رہبر انقلاب اسلامی سے اپنی ملاقات کا ذکر کیا اور انہيں ایک خرد مند و غیر معمولی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا: حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای دنیا اور عالمی تبدیلیوں پر باریک بینی کے ساتھ گہری نظر رکھتے ہيں اور ہم ہمیشہ ان کی ہدایات سے بہرہ مند ہوتے ہيں۔

وینزویلا کے صدر نیکولاس مادورو نے ایران کے سائنس و ٹکنالوجی کے نائب وزیر اور عالمی اہل البیت اسمبلی کے سیکریٹری سے ملاقات میں، ایرانی وفد کے دورے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے ایران و وینزوئیلا کے تعلقات کو برادرانہ، گہرے اور قدیمی قرار یا اور زور دیا: ان تعلقات کو اقدار و اصولوں کی راہ ميں آگے بڑھاتے رہنا چاہیے۔

 انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہم ایک منہ زور زمانے میں زندگي گزار رہے ہيں ، کہا : وینزوئیلا کے آنجہانی صدر ہوگو چاوز21 ویں صدی کو اقوام کی صدی قرار دیتے تھے اور ہم اسی 21 ویں صدی میں ہیں۔

وینزویلا کے صدر نے کہا: 21 ویں صدی ہماری صدی ہے اور کوئي بھی ہم سے ہماری آزادی، خودمختاری، پر امن زندگی اور دین و ثقافت و روحانیت سے تعلق کا حق چھین نہيں سکتا۔

انہوں نے اقوام کے ایک دوسرے سے تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ایران کے ساتھ ہماری دوستی حقیقی اور اسٹریٹجک ہے اور سیاسی و وقتی نہيں ہے۔

انہوں نے اسی طرح رہبر انقلاب اسلامی سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انہيں خردمند و غیر معمولی شخصیت قرار یدا اور کہا: آیت اللہ خامنہ ای دنیا اور عالمی تبدیلیوں پر باریک بینی کے ساتھ گہری نظر رکھتے ہيں  اور ہم ہمیشہ ان کی ہدایات سے بہرہ مند ہوتے ہيں۔

وینزویلا کے صدر نے کہا کہ ایران نے فوجی میدان میں اچھی ترقی کی ہے اور اب اسے سوشل میڈیا میں بھی آگے بڑھنا چاہیے۔

اس ملاقات میں ورلڈ اہل البیت اسمبلی کے سیکریٹری آیت اللہ رضا رمضانی نے بھی کہا کہ ایران سائنس و ٹکنالوجی کے کئي شعبے میں دنیا کے 10 بڑے ملکوں میں شامل ہے اور ایران اپنے تجربات اور کامیابیوں کو تقسیم کرنے پر تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 633092

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/633092/وینزويلا-صدر-ہم-ہمیشہ-آیت-اللہ-سید-علی-خامنہ-کی-ہدایات-سے-بہرہ-مند-ہوتے-ہيں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com