QR codeQR code

امریکی حکام کو انسانی حقوق، حقوق نسواں اور آزادی بیان جیسے مسائل پر گفتگو کرنا زیب نہیں دیتا

27 Apr 2024 گھنٹہ 14:14

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی پولیس کی جانب سے یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حامی اساتذہ پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔


ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ امریکی حکام کو انسانی حقوق، حقوق نسواں اور آزادی بیان جیسے مسائل پر گفتگو کرنا زیب نہیں دیتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی پولیس کی جانب سے یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حامی اساتذہ پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

ناصر کنعانی نے صہیونی حکومت کے جرائم کی اندھی حمایت پر امریکی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پولیس کی جانب سے کئی ریاستوں میں یونیورسٹیوں کے اساتذہ پر فلسطین کی حمایت پر تشدد سے انسانی حقوق کے امریکی دعوے کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ واقعات کے بعد امریکی حکام کو انسانی حقوق پر گفتگو کرنا زیب نہیں دیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 633321

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/633321/امریکی-حکام-کو-انسانی-حقوق-نسواں-اور-آزادی-بیان-جیسے-مسائل-پر-گفتگو-کرنا-زیب-نہیں-دیتا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com