QR codeQR code

ایران نے آبنائے ہرمز میں امن قائم کرکے حری جہازوں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا

29 Apr 2024 گھنٹہ 13:41

ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری شعبے کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں بیرونی طاقتیں بدامنی کا باعث بن رہی ہیں۔ ایران نے خلیج فارس میں قیام امن اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کی حکمت عملی اختیار کررکھی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں ایرانی حکمت عملی قیام امن اور سیکورٹی پر مبنی ہے۔

ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری شعبے کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں بیرونی طاقتیں بدامنی کا باعث بن رہی ہیں۔ ایران نے خلیج فارس میں قیام امن اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کی حکمت عملی اختیار کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا مشرق وسطی کی مجموعی گیس کا 40 فیصد جبکہ تیل کا 62 فیصد خلیج فارس کے علاقے میں پایا جاتا ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں امن قائم کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر بحری جہازوں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا ہے۔

خلیج فارس بحیرہ عمان تک پہنچنے کا راستہ ہے۔ خلیج میکسیکو اور گلف آف ہڈسن کے بعد یہ دنیا میں تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ خلیج فارس سے ایران کی سرحد دوسرے ممالک سے زیادہ ملتی ہے اسی لئے خطے کے ممالک میں سے ایران نے قدیم زمانے سے لے کر آج تک خلیج فارس کے معاملات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ پر ایران کے کنٹرول اور اہم حیثیت کی وجہ سے ایران میں ہر سال 29 اپریل کو یوم خلیج فارس منایا جاتا ہے۔

خبر کا کوڈ: 633588

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/633588/ایران-نے-آبنائے-ہرمز-میں-امن-قائم-کرکے-حری-جہازوں-کی-آمد-رفت-کو-یقینی-بنایا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com