QR codeQR code

سرائیلی طیاروں کی جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بم باری، متعدد فلسطینی شہید

12 May 2024 گھنٹہ 17:13

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بم باری سےمتعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جبکہ غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی اسرائیلی حملوں میں 27 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔


اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بم باری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بم باری سےمتعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جبکہ غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی اسرائیلی حملوں میں 27 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

شہید ہونے والوں میں کئی بچے، 72 سالہ سرجن اور ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔

اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ناکا بندی سے غزہ میں امداد ختم ہونے والی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں راکٹ حملے کے باعث سائرن بجنے لگے، غزہ سے داغے گئے راکٹ سے جنوبی اسرائیل میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز اور لبنان کے حزب اللہ گروپ کے درمیان بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 635059

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/635059/سرائیلی-طیاروں-کی-جبالیہ-پناہ-گزین-کیمپ-پر-بم-باری-متعدد-فلسطینی-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com