QR codeQR code

جولان کی پہاڑیوں پر صیہونی فوج کے کمانڈ ہیڈکوارٹر پر حزب اللہ کا حملہ

14 May 2024 گھنٹہ 21:49

حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد جولان کی پہاڑیوں پر خطرے  کے سائرن بج اٹھے۔


میڈیا ذرائع نے آج منگل کو جولان کی پہاڑیوں پر صیہونی فوج کے کمانڈ ہیڈکوارٹر پر حزب اللہ کے 10 میزائل لگنے کی خبر دی ہے

حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد جولان کی پہاڑیوں پر خطرے  کے سائرن بج اٹھے۔

صیہونی میڈیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ لبنان کے اندر سے جولان کی پہاڑیوں پر کئی میزائل داغے گئے ہیں۔

المیادین نے بھی رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے اس حملے میں مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں پر معالیہ فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے بھی  کہا ہے کہ لبنان کے اندر سے مقبوضہ شبعا فارمز کے علاقے ہاردوف پر بھی 10 میزائل داغے گئے ہیں۔

 یہ حملے ایسی حالت میں کئے گئے ہیں کہ حزب اللہ لبان نے آج   منگل کو دو پہر بعد غاصب  صیہونی حکومت کا ایک  جاسوس بیلون شکار کرلیا ۔  

 یاد ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے ساتھ ہی حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوج پر دباؤ بڑھانے کے لئے  شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے  اہم اور اسٹریٹیجک مراکز پر حملے شروع کردیئے۔

حزب اللہ لبنان کے حملوں کے نتیجے میں اکثر  صیہونی آباد کار غیر قانونی صیہونی کالونیوں سے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور جو رہ گئے وہ انواع و اقسام کی نفسیاتی اوردماغی بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں۔   


خبر کا کوڈ: 635345

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/635345/جولان-کی-پہاڑیوں-پر-صیہونی-فوج-کے-کمانڈ-ہیڈکوارٹر-حزب-اللہ-کا-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com